حیدرآباد۔18۔دسمبر (اعتماد نیوز)کل راجیہ سبھا میں لوک پال بل کی منظوری کے
بعد آج لوک سبھا میں اسکی منظوری دی گئی۔چنانچہ تقریبا دو سال سے لوک پال
بل پر جاری تجسس اور کشمکش کا آج اختتام ہوا۔لوک پال بل کی منظوری کے وقت
سماج وادی پارٹی کے ارکان نے واک آؤٹ کیا۔ اس موقع پر کانگریس کے نائب صدر
ارہول گاندھی نے کہا کہ لوک پال بل کی منظوری تاریخ کا ایک انوکھا باب ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف لوک پال کے نفاذ سے
بد عنوانی کا خاتمہ ممکن نہیں
۔چنانچہ اس بل کو صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو روانہ کر دیا گیا۔ انکی
منظوری کے بعد لوک پال بل کو عملا نافذ کیا جائیگا۔جیسے ہی پارلیمنٹ کے
دونوں ایوانوں میں لوک پال بل کو منظوری دی گئی سماجی کارکن ا نا ہزارے
کیمپ میں خوشیاں دیکھی گئی۔چنانچہ انکے آبائی گاؤں رالے گاؤں سدھی میں جشن
کا ماحول چھایا ہوا ہے۔ انا ہزارے نے 9دن تک ہڑتال و جاری رکھنے کے بعد آج
اپنے ہڑتال کو ختم کر دیا۔